تمام الزامات جھوٹے اور رقم دبانے کی باتیں بے بنیاد ہیں،فیصل شفیق میانداد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سوترمنڈی کے معروف تاجر میانداد اور ان کے بیٹوں نے رقم دبانے کے الزامات کو جھوٹا قرار دیدیا میاندادکے بیٹے فیصل شفیق میانداد نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ہم عرصہ دراز سے میانداد کے نام سے سوترمنڈی فیصل آباد میں بزنس کر رہے ہیں، کچھ ناقدین اور حاسدین ہمارے خلاف پروپیگنڈا کر رہے ہیں جو کہ سراسر بے بنیاد ہے، اس سے ہماری ساکھ کو خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، کسی پارٹی کی رقم دبا کر غائب ہونے کا کوئی بھی معاملہ نہیں ہے۔ ہم اپنے آفس میں بیٹھے ہیں، کہیں نہیں گئے۔ ہمارا کسی سے لین دین کا کوئی معاملہ نہیں ہے اگر پھر بھی کسی کا کوئی لین دین ہے تو وہ ہم سے آ کر لے سکتا ہے، ہم حاضر ہیں۔ ہمارے ڈیفالٹ ہونے کی خبریں جان بوجھ کر پھیلائی گئیں۔ جن لوگوں نے سوشل میڈیا پر ہمارے خلاف مہم چلائی ہے ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں