فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تنخواہوں میں کٹوتیاں کرنے پر ستھرا پنجاب ایجنسی فیصل آباد کے ورکرز نے احتجاج کا اعلان کر دیا، ڈیلی ویجز اور پرماننٹ سینٹری ورکرز کل صبح ضلع کونسل چوک میں احتجاج کرینگے اور دھرنا دینگے۔ ستھرا پنجاب ایجنسی فیصل آباد کے ڈیلی ویجز اور پرماننٹ سینٹری ورکرز کا کہنا ہے کہ افسران کی طرف سے گزشتہ دو ماہ سے ان کی تنخواہوں سے کٹوتیاں کی جا رہی ہیں۔ آئے روز بڑھنے والی مہنگائی کی وجہ سے پہلے ہی کسمپرسی کی زندگی بسر کر رہے ہیں، کم تنخواہوں سے پہلے ہی ماہانہ کا گزارا بڑی مشکل سے ہوتا ہے اور اعلیٰ افسران کی جانب سے گزشتہ دو ماہ کے دوران سینٹری ورکرز کی تنخواہوں سے تقریباً 15کروڑ کی کٹوتیاں کی جا چکی ہیں۔ اگر افسران نے ماہانہ تنخواہوں سے بلاوجہ کٹوتیاں بند نہ کیں اور کاٹی جانے والی تنخواہوں کی رقم واپس نہ کی تو کل صبح ضلع کونسل میں حکومت کیخلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا اور شہر بھر سے کوڑا کرکٹ بھی نہیں اٹھایا جائے گا۔




