فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او صاحبزادہ بلال عمر نے ڈی وی آر چوری کی انکوائری میں قصور وار پائے جانے والے تھانہ نشاط آباد کے محرر عامر اور تھانیدار یٰسین کو نوکری سے فارغ کر دیا۔ یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل تھانہ نشاط آباد کی ڈی وی آر چوری ہوئی تھی اور تھانہ محرر عامر اور اے ایس آئی یٰسین جن کی دیکھ بھال کی ڈیوٹی تھی۔ ان کو معطل کیا گیا تھا۔ تاہم دوران انکوائری دونوں کو گناہ گار پائے جانے پر نوکری سے برخاست کر دیا گیا۔




