تھانہ پیپلز کالونی کے قریب پوشش شاپ مالکان نے روڈ بلاک کرنا معمول بنا لیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) جڑانوالہ روڈ پر تھانہ پیپلزکالونی کے قریب گاڑیوں کی پوشش والیکٹریشن شاپ مالکان سڑک بلاک کر کے گاڑیوں کی مرمت کرنے لگے’ جسکی وجہ سے روڈ بلاک رہنا معمول بن گیا’ شہریوں کو گزرنے میں شدید مشکلات کا سامنا۔ تفصیل کے مطابق تھانہ پیپلزکالونی کے قریب جڑانوالہ روڈ پر گاڑیوں کی پوشش کرنے والے دکاندار روڈ کے درمیان میں گاڑیاں کھڑی کر کے گاڑیوں کی مرمت کرتے رہتے ہیں، گاڑیاں روڈ پر کھڑی ہونے سے ٹریفک بلاک رہتی ہے۔ ٹریفک پولیس نے بھی مبینہ طور پر چپ سادھ رکھی ہے۔ جبکہ پیرافورس بھی تجاوزات ختم کرنے اور دکانوں کے سامنے سامان رکھنے پر کارروائی کرتی ہے لیکن جڑانوالہ روڈ پر گاڑیوں کے مسلسل کھڑے رہنے پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی ہے۔ شہری حلقوں نے سی ٹی او ناصر جاوید رانا’ پیرافورس کے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ جڑانوالہ روڈ پر دکانوں کے باہر کئی کئی گھنٹوں تک کھڑی رہنے والی گاڑی مالکان اور دکانداروں کیخلاف موثر کارروائی کی جائے تاکہ جڑانوالہ روڈ پر ٹریفک کا بہائو ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں