تھل ایکسپریس پٹڑی سے اتر گئی

میانوالی(نامہ نگار)داد خیل میانوالی اور ضلع اٹک کی حدود میں انجرا اور مکھڈ شریف ریلوے اسٹیشن کے قریب راولپنڈی سے براستہ میانوالی ملتان جانے والی مسافر ٹرین 130DN تھل ایکسپریس پٹڑی سے اتر گئی ہے، واقعے کے بعد مسافروں کو شدید گرمی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ذرائع کے مطابق مسافروں کو فوری ریلیف دینے کیلئے ہنگامی انتظامات کئے جا رہے ہیں، ریلوے حکام کے مطابق حادثہ میں کوئی جانی ومالی نقصان نہیں ہوا ہے تمام مسافر خیریت سے ہیں، ذرائع نے بتایا ہیکہ وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے ریلوے حکام سے حادثہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے اور واقعے کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں