فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) تھانہ رضا آباد کے علاقہ توصیف ہوزری کے قریب تیز رفتار چنگ چی رکشہ کی ٹکر لگنے سے50سالہ خاتون زندگی کی بازی ہار گئی۔حادثے کا مرتکب ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، پولیس نے نعش ورثاء کے حوالے کردی۔ بتایا جا رہا ہے کہ مدینہ آباد کے رہائشی مبین نے بتایا کہ اس کی 50سالہ والدہ غزالہ پروین زوجہ غلام قادر خریداری کیلئے بازار جا رہی تھی جب وہ رانا چوک توصیف ہوزری کے قریب سڑک عبور کر رہی تھی کہ تیز رفتار رکشہ کی ٹکر لگنے سے بری طرح زخمی ہو گئی جسے تشویش ناک حالت میں ہسپتال لایا گیا۔ جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئی۔ پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے حادثہ کے مرتکب ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔




