تیز رفتار لوڈررکشہ کی ٹکر لگنے سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) چک جھمرہ کے علاقہ ساہیانوالہ انٹرچینج کے قریب تیز رفتار لوڈر رکشہ کی ٹکر لگنے سے موٹر سائیکل سوار نوجوان لقمہ اجل بن گیا، پولیس نے نعش ورثاء کے حوالے کر کے رکشہ ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ، بتایا جاتا ہے کہ شاہکوٹ کا رہائشی محمد شفیق موٹر سائیکل پر سوار ہو کر ڈیوٹی پر جا رہا تھا کہ جب وہ ساہیانوالہ انٹرچینج کے قریب پہنچا تو عقب سے آنیوالے تیز رفتار لوڈر رکشہ کی ٹکر لگنے سے زخمی ہو گیا۔ ریسکیو1122نے موقع پر پہنچ کر مضروب کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں