تیز رفتار ڈمپر کا کھلنے والا ٹائر لگنے سے محنت کش جاں بحق

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) گٹ والا کے قریب تیز رفتار ڈمپر کا کھلنے والا ٹائر لگنے سے سڑک کنارے کھڑا محنت کش جاں بحق ہو گیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ رحیم یار خان کا رہائشی 20سالہ حق نواز ولد شاہ نواز مقامی فیکٹری میں جانے کیلئے گٹ والا کے قریب سڑک کنارے کھڑا تھا کہ اچانک تیزرفتار ڈمپر کا ٹائر کھل کر اس کو جا لگا اور وہ گر کر بری طرح زخمی ہو گیا موقع پر موجود دیگر ساتھیو ں نے تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے حادثہ کے مرتکب ڈرائیورکی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں