تیز رفتار کار الٹ گئی نوجوان جاں بحق

کبیروالہ(نامہ نگار)کبیروالہ کے نواحی علاقہ پل باگڑ اڈہ جھلار کے نزدیک خوفناک ٹریفک حادثہ کے باعث تیز رفتار کار الٹ گئی اطلاع ملتے ہی ریسکیو جوان موقع پر پہنچ گئے حادثے میں کار ڈرائیور زیادہ خون بہہ جانے سے موقع پر ہی جاں بحق ، متوفی ڈرائیور کی شناخت 28 سالہ عمار شاہ ولد عابد شاہ کے نام سے ہوئی یاد رہے کہ تیز رفتار کار شورکوٹ سے کبیروالا جارہی تھی کہ اچانک حادثے کا شکار ہو گئی اطلاع ملتے پر ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے نے فوری طور پر نعش کو سول ہسپتال کبیروالا منتقل کر دیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں