فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ سمندری روڈ ناولٹی پل کے قریب تیز رفتار کوسٹر نے سڑک عبور کرتے جواں سالہ بچے کو کچل دیا۔ پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی’ 15سالہ لڑکا سمندری روڈ ناولٹی پل کے قریب پیدل سڑک عبو ر کر رہا تھا کہ میاں چنوں سے فیصل آباد آنیوالی کوسٹر نے کچل دیا۔ جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا جا رہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس نے نعش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے حادثے کے مرتکب ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔




