تیز رفتار کوسٹر کی لوڈر رکشہ کو ٹکر

چنیوٹ(نامہ نگار)مخالف سمت سے آتی ہوئی تیز رفتار کوسٹر نے لوڈر رکشہ کو ٹکر ماردی،ایک بچہ جاں بحق جبکہ دو زخمی ریسکیو1122کے مطابق فیصل آباد روڈ چک نمبر128ج ب ٹھیٹھیاں چنیوٹ فیصل آباد سے چنیوٹ آتی ہوئی تیز رفتار کوسٹر نے فیصل آباد جانے والے لوڈر رکشہ کو ٹکر ماردی جس سے رکشہ پر سوار 7سالہ احسن ولد عبدالسلام موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ 5سالہ آمنہ دختر،4سالہ حنیف پسر عبدالسلام ساکنان فیصل آباد زخمی ہوگئے حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122اہلکارجائے حادثہ پرپہنچ گئے اورڈیڈ باڈی کو ریسکیو کفن میں لپیٹ کرورثا کے حوالے کردیاگیا جبکہ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد فارغ کردیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں