ممبئی (شوبز نیوز) سب مانتے ہیں کہ موجودہ دور میں کپل شرما ہندوستان میں سب سے زیادہ مقبول کامیڈین ہیں، اپنے شوز، سٹیج اداکاری اور فلمی اداکاری سے وہ ملک بھر میں ایک بڑا نام بن چکے ہیں۔بہت سے لوگوں کا خیال یہ بھی ہے وہ بھارت کے سب سے امیر کامیڈین ہیں لیکن کپل اور یہاں تک کہ کئی بالی ووڈ سٹار کی پہنچ سے بہت دور ایک ‘کنگ آف کامیڈی’ اس تخت پر آرام سے بیٹھا ہے۔ تجربہ کار تیلگو اداکار برہمانندم، جنہیں ٹالی ووڈ میں ‘کنگ آف کامیڈی’ کے نام سے جانا جاتا ہے، مبینہ طور پر ہندوستان کے سب سے امیر کامیڈین ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پورے کیریئر میں انہیں ایک ہزار سے زائد فلموں میں کام کرتے دیکھا گیا جو ایک عالمی ریکارڈ ہے۔




