تینوں ملکوں کے درمیان دفاعی معاہدہ خوش آئند

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سابق رکن قومی اسمبلی اور مسلم لیگ ن ٹریڈرزو نگ کے مرکزی صدر میاں عبدالمنان نے کہاہے کہ پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ کے درمیان مکہ مشتر کہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کے اتحاد کی جانب اہم پیش رفت ہے۔ جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب مسلم امہ کی قیاد ت کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں ۔ یہ معاہد ہ امتِ مسلمہ کے درمیان مطلوبہ اتحاد اور یکجہتی کی نمائندگی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاہدے میں دوسرے اسلامی ممالک کو بھی شریک ہونا چاہیے۔ انہوں نے پاکستان کی حکومتی وعسکری قیادت، سعودی عرب اور ترکیہ کے سربراہان کو دلی مبارکباد بھی پیش کی اورکہاکہ امت مسلمہ کے کک خلااف اب کوئی سازش نہیں ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں