نئی دہلی (سپورٹس نیوز)بھارت کی سابقہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے نئی دہلی کے جنتر منتر پر احتجاج کرنے والے طلبہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا ہے اور حکومت سے تعلیمی نظام میں بامعنی اصلاحات کا مطالبہ کیا ہے۔ثانیہ مرزا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں لکھا ہے کہ طلبہ ہمارے ملک کا مستقبل ہیں اور مجھے ان طلبہ کے لیے بہت دکھ ہو رہا ہے جنہوں نے نیٹ (NEET) کی تیاری میں برسوں گزارے۔




