جائیدادہتھیانے کیلئے بھائی نے بہن کو زہردیدیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) جائیداد ہتھیانے کی خاطر بھائی نے بہن کو زہر دیدیا، جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچا دیا، جہاں ڈاکٹر اس کی جان بچانے کیلئے کوشاں ہیں، بتایا جاتا ہے کہ 404گ ب کی رہائشی ہانیہ ولد اکرم اپنے بھائی آصف کے پاس رہتی تھی ، بہن بھائیوں میں جائیداد کی تقسیم کی خاطر تنازعہ چل رہا تھا ، گذشتہ روز بھائی نے اپنی اہلیہ اقراء بی بی سے ملکر بہن کو زہریلا کھانے کھلایا جس کی وجہ سے اس کی حالت غیر ہو گئی، جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹر اس کی جان بچانے کیلئے کوشاںہیں، تاہم پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں