جانا ملک کی والدہ کی سرجری، مداحوں سے دعائوں کی اپیل

کراچی (شوبز نیوز) سابق اداکارہ و میزبان جانا ملک نے اپنی والدہ کی علالت کے باعث مداحوں سے خصوصی دعائوں کی درخواست کردی۔جانا ملک، جو طویل عرصے سے شوبز انڈسٹری سے وابستہ رہی ہیں اور مختلف مثبت و منفی کرداروں کے ذریعے شہرت حاصل کر چکی ہیں، ان دنوں اپنی ذاتی زندگی میں مشکل وقت سے گزر رہی ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام کے ذریعے مداحوں کو آگاہ کیا کہ ان کی والدہ کی سرجری ہو رہی ہے۔اداکارہ نے اپنی پوسٹس میں والدہ کے علاج کے مختلف مراحل شیئر کیے، جن میں رضامندی کے کاغذات پر دستخط کرنے سے لے کر اسپتال میں داخلے تک کے لمحات شامل تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں