منڈی صادق گنج(نامہ نگار)جانوروں کا چارہ بھی مہنگائی کا شکار ہو گیا۔مکئی اور جوار کے چارہ کا ریٹ مارکیٹ کمیٹی کی جاری کردہ ریٹ لسٹ پر 420روپے من ہے فروخت 650سے 700تک ہو رہا۔ملک میں جاری مہنگائی کی لہر نے جہاں انسانوں کے لئے اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کو بڑھایا ہے وہیں جانوروں کے چارے کی قیمتوں کو بھی بڑھا دیا ہے مکئی اور جوار کا چارہ گزشتہ سال 300سے 350روپے فی من فروخت ہوتا رہا جبکہ موجودہ سال اس کی فی من قیمت 650سے 700روپے تک جا پہنچی ہے جو کہ بہت زیادہ ہے چارے کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے مویشی پال حضرات شدید پریشانی کا شکار ہیں مویشی پال حضرات کا کہنا ہے چارہ خریدنا مشکل ہو چکا ہے جبکہ کھل بنولے اور ونڈے کی قیمتیں پہلے ہی زیادہ ہیں جس کے باعث مویشی پالنا انتہائی مشکل ہو چکا ہے محمد سعید اختر علی محمد یوسف سمیت دیگر افرد کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر منچن آباد حالات کے پیش نظر مکئی اور جوار کے چارے کی قیمتوں پر سختی سے عمل درآمد کروائیں۔




