صفدرآباد(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج سانگلہ ہل مظہر عباس نے تھانہ صدر کے مقدمہ قتل کا فیصلہ سنا دیا۔مجرم عبد الرحمٰن کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت اور 5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی جبکہ اس کے ساتھی سلطان احمد کو بری کر دیا۔واضع رہے کہ 26 نومبر2023 ء کو چک نمبر 112 علی آباد میں معمولی رنجش پر 2 نوجوانوں عبد الرحمٰن اور سلطان احمد نے محنت کش اللہ رکھا کے اکلوتے بیٹے چاند علی کو گھر کی دہلیز پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا ۔




