کراچی (سپورٹس نیوز) پی ایس ایل 11 میں کراچی کنگز کے فاسٹ بولر حسن علی کا کہنا ہے کہ جس دن سمجھ لیا سب کچھ آگیا اسی دن آپ کا اختتام ہے۔میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فاسٹ بولر حسن علی نے کہا کہ پی ایس ایل نے بہت کچھ دیا ہے بطور سینئر کھلاڑی اپنی ذمہ داری سمجھتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں تنگ صرف ان لوگوں کو کرتا ہوں جو مجھ سے محبت کرتے ہیں۔حسن علی نے کہا کہ پاکستان ٹیسٹ ٹیم میں کم بیک کرنے کی خوشی ہے میں ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں۔فاسٹ بولر نے کہا کہ اگر ہار بھی رہے ہیں تو ڈریسنگ روم کا ماحول اچھا ہونا چاہیے، ہر فارمیٹ کی اپنی بیوٹی ہے ٹی20انٹرٹینمنٹ ہے اور ٹیسٹ کرکٹ آپ کی اسکلز بہتر ہے اور مجھے یہی فارمیٹ پسند ہے اور کھیلنا اچھا لگتا ہے۔




