جشن آزادی پر منفرد شجرکاری مہم کا اعلان

لاہور (بیوروچیف) پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے جشنِ آزادی کے موقع پر آزادی کا پیغام، لا الہ الا اللہ کا نظام کے عنوان سے11 سے 14اگست تک ملک گیر مہم چلانے کا اعلان کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق مہم کے دوران مختلف تقریبات، شجرکاری مہم اور آزادی ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔مرکزی جنرل سیکرٹری پروفیسر سیف اللہ قصوری کی زیرصدارت تنظیمی اجلاس ہوا، جس میں جشنِ آزادی کی تقریبات اور مہم کے حوالے سے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں لاہور کی 200 اہم شاہراہوں اور چوراہوں پر آزادی کیمپ قائم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ذرائع کا کہناہے کہ مہم کے پہلے روز 11 اگست کو آل پارٹیز کانفرنس منعقد کی جائے گی، جبکہ 12 اگست کو ایک پودا پاکستان کے نام کے عنوان سے شجرکاری مہم کا انعقاد ہوگا۔13 اگست کی رات لبرٹی چوک سے مشعل بردار آزادی کارواں نکالا جائے گا، جبکہ 14 اگست کو خواتین اور بچوں کی خصوصی آزادی ریلی منعقد کی جائے گی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر سیف اللہ قصوری کا کہنا تھا کہ پاکستان محض زمین کا ایک ٹکڑا نہیں بلکہ ایک نظریے، عزم اور لاکھوں قربانیوں کا ثمر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں