کراچی (بیوروچیف) گڈز ٹرانسپورٹرز کی مطالبات کی منظوری تک ملک گیر پہیہ جام ہڑتال جاری ہے ۔ گڈزٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمتوں میں روزانہ تبدیلی اور مسلسل اضافے نے گڈز ٹرانسپورٹ کا کاروبار مشکل بنا دیا ہے، ٹول ٹیکس سمیت دیگر مسائل نے مشکلات مزید بڑھا دی ہیں۔گڈز ٹرانسپورٹرزکاکہناہے کہ ڈیزل کی روزانہ قیمت مقرر کرنے کا فیصلہ واپس لیا جائے،ٹول ٹیکس میں اضافہ واپس لے کر 30 جون 2024 کی سطح پر لایا جائے،7 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس کم کرکے 2 فیصد کیا جائے۔گڈز ٹرانسپورٹرزکی جانب سے مطالبہ کیاگیاہے کہ کسٹمز کا SRO 1619 ختم کیا جائے،ایکسل لوڈ قوانین پر عملدرآمد کیا جائے ،اس کے علاوہ کراچی پورٹ اور پورٹ قاسم پر ٹرانسپورٹرز کے لیے پارکنگ فراہم کی جائے۔




