فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) شیخوپورہ روڈ پر واقع حمزہ ریحان اینڈ کمپنی کا جنرل منیجر مالک کے بیرون ملک جانے پر کمپنی کے اڑھائی کروڑ کی رقم ہڑپ کر لی’ ملت ٹائون پولیس نے زیردفعہ 408 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم قیصر ندیم کی تلاش شروع کر دی’ حمزہ ریحان اینڈ کمپنی کے مالک راشد علی نے بتایا کہ ملزم قیصر ندیم ان کے پاس کمپنی میں 20 سال سے ملازمت کرتا تھا اور 7 سال قبل کمپنی میں بطور جنرل منیجر کام کر رہا تھا اور کمپنی کے ریسٹورنٹس کے اہم معاملات’ کافی شاپس’ فرنیچر’ مشینری’ کچن’ اسیسریز اور دیگر قیمتی اثاثہ جات کی نگرانی کرتا تھا اور وہ بیرون ملک چلا گیا۔ گزشتہ دنوں واپس آیا تو کمپنی کے اثاثہ کی جانچ پڑتال کی تو کمپنی کے اکائونٹ سے 2 کروڑ 32لاکھ کی رقم اور سترہ لاکھ سے زائد کا سامان غائب تھا۔ جس پر جنرل منیجر سے بازپرس کی تو اس نے رقم خردبرد کرتا تسلیم کرتے ہوئے واپسی کا وعدہ کیا لیکن بعدازاں انکاری ہو گیا۔




