جواد کلب چوک باٹا شوز کی دکان میں آتشزدگی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) نڑوالا روڈ پر جواد کلب چوک میں باٹا شوز کی دکان میں آتشزدگی’ لاکھوں روپے مالیت کے جوتے’ میٹریل اور فرنیچر جل کر راکھ ہو گیا، ریسکیو1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا جبکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بتایا جاتا ہے کہ جواد کلب چوک میں 3 دکانوں پر مشتمل باٹا شوز کمپنی نے شاپ بنا رکھی تھی اور بالائی منزل پر ملازمین رہائش پذیر تھے۔ مبینہ طور پر شارٹ سرکٹ کے باعث دکان میں آگ بھڑک اُٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور لاکھوں روپے مالیت کے جوتے’ پیکنگ میٹریل اور فرنیچر جل گیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیموں نے پہنچ کر کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا اور مزید پھیلائو کو روک دیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں