جویریہ سعود اپنے شوہر کے دفاع میں سامنے آ گئیں

کراچی (شوبز نیوز) پاکستانی اداکارہ اور میزبان جویریہ سعود نے اداکارہ میرا اور سعود کے ماضی کو اچھالنے پر پوڈ کاسٹرز پر تنقید کرتے ہوئے سخت ردِعمل دے دیا۔پاکستانی اداکارہ میرا اکثر دیگر فنکاروں کے بیانات کے باعث خبروں میں رہتی ہیں، چند ماہ قبل معروف اداکارہ و ہدایت کار سنگیتا نے ایک وائرل بیان میں دعوی کیا تھا کہ اپنے عروج کے دور میں میرا اور سعود ایک دوسرے کے ساتھ تعلق میں تھے۔انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ میں نے دونوں کو سعود کے گھر پر دیکھا جہاں میرا میلے کپڑوں میں چھپی ہوئی تھیں۔سنگیتا نے یہ دعوی مختلف پوڈکاسٹس میں بھی دہرایا جس کے بعد یہ معاملہ کئی ہفتوں تک زیرِ بحث رہا۔حال ہی میں یہ تنازع دوبارہ اس وقت سامنے آیا جب پوڈکاسٹرز نے میرا کے ماضی کو دوبارہ چھیڑا اور وضاحت کا مطالبہ کیا، جس پر سعود کی اہلیہ جویریہ سعود ان کے دفاع میں سامنے آ گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں