جڑانوالہ(نامہ نگار) واقعات کے دوران کھیتوں اور نہر سے 4افراد کی لاشیں برآمد ، تھانہ صدر کی حدودِ نہر سے ملنے والی رسیوں سے ہاتھ باندھی لاش شیخوپورہ کے علاقہ صفدر آباد کے رہائشی کی نکلی،تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کی حدود چک نمبر236گ ب سے 45سالہ شخص کی پڑی ہوئی لاش ملی ہے پولیس کے مطابق لاش نشے کے عادی شخص کی معلوم ہوتی ہے تھانہ کھرڑیانوالہ کی حدود آر ایچ سی کے قریب سے 70 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جنکی شناخت کیلئے اعلانات کروائے جا رہے ہیں جبکہ تھانہ صدر کی حدودِ چک نمبر 58 گ ب کے کھیتوں سے ملنے والی لاش کی شناخت واجد عرف گڈو کے نام سے ہوئی ہے ورثا کو شبہ ہے کہ اسے مبینہ طور پر قتل کیا گیا ہے جبکہ چک نمبر 108 گ ب کے قریب نہر میں تیرتی لاش کو دیکھ کر راہگیروں نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے لاش کو نہر سے نکال کر شناخت کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا پولیس کے مطابق نہر سے ملنے والی لاش کی شناخت نوید ساکن صفدر آباد کے نام سے ہوئی ہے لاش کے ہاتھ رسیوں سے باندھے ہوئے تھے پولیس تھانہ صدر،تھانہ سٹی اور تھانہ کھرڑیانوالہ نے تمام حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے کارروائی شروع کر دی




