جڑانوالہ میں ٹریفک حادثہ،1بھائی جاں بحق،دوسرا شدید زخمی

جڑانوالہ(نامہ نگار)جڑانوالہ تھانہ سٹی کی حدود لاہور روڈ 240 موڑ کے قریب بس ڈرائیور کی مبینہ لاپرواہی کے باعث ٹریفک کے افسوسناک حادثہ میں موٹر سائیکل سوار ایک بھائی جاں بحق دوسرا بھائی اورا اسکا دوست زخمی ہو گئے،جاں بحق ہونیوالا طالبعلم گورنمنٹ ڈگری کالج میں سیکنڈ ائیر میں زیر تعلیم تھا،پولیس نے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ہے تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ کے نواحی گاں چک نمبر 632 گ ب کا رہائشی نوید حسن گورنمنٹ ڈگری کالج سیکنڈ ائیر میں زیر تعلیم تھا گزشتہ روز اپنے بھائی نعیم اور دوست حمزہ ساکن ٹھٹھی مراد سیدوالا کے ہمراہ کالج سے چھٹی کے بعد موٹر سائیکل نمبری(اے ڈبلیو ڈی9608)پر سوار ہو کر گھر کی جانب جا رہا تھا راستہ میں لاہور روڈ 240 موڑ کے قریب لاہور جانیوالی تیز رفتار بے قابو بس نمبری 7722 کے ڈرائیور نے کچل ڈالا حادثہ میں ایک بھائی نوید حسن موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ اسکا بھائی نعیم اور دوست حمزہ شدید زخمی ہو گئے اطلاع پر ریسکیو ٹیم نے جائے حادثہ پر پہنچ کر جاں بحق ہونیوالے طالبعلم کی لاش کو تحویل میں لیکر ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا او؛ر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی حادثہ کا مرتکب بس ڈرائیور فرار ہو گیا افسوسناک حادثہ کی اطلاع پر پولیس تھانہ سٹی نے لاش کو تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالہ کر دیا ہے پولیس تھانہ سٹی نے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں