FDAکے ون ونڈو کاؤنٹر کی بہترین کارکردگی ،2358درخواستوں پر ریلیف فراہم

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایف ڈی اے) محمد آصف چوہدری کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ایف ڈی اے کے ون ونڈو کائو نٹر کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں رواں سال 31 اکتوبر2026 تک ون ونڈو کانٹر پر موصول ہونے والی درخواستوں، ان کی منظوری، نوٹسز کے اجرا اور زیرِ کارروائی درخواستوں کی تفصیلات پیش کی گئیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ 10 ماہ کے دوران ون ونڈو کائو نٹر کے ذریعے موصول ہونے والی 2,358 درخواستوں پر تیز رفتار ریلیف فراہم کیا گیا جبکہ 150 درخواستیں مختلف مراحل میں زیرِ کارروائی ہیں. ڈائریکٹوریٹ وائز تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ مینجمنٹ-I سے متعلقہ 719 درخواستوں کی منظوری دی گئی، شعبہ ٹائو ن پلاننگ-I میں 1,464 درخواستیں نمٹائی گئیں اسی طرح شہریوں کی ٹان پلاننگ-II کے بارے میں 116 اور کچی آبادی ڈائریکٹوریٹ میں 59 درخواستیں منظور کی گئیں۔ اجلاس میں زیرِ کارروائی 150 درخواستوں کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ بتایا گیا کہ ان میں سے 55 درخواستوں پر 50 فیصد سے کم، 13 پر 50 سے 80 فیصد، 50 پر 80 سے 100 فیصد جبکہ 32 درخواستوں پر 100 فیصد سے زائد پیش رفت کی گئی ہے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ جن درخواستوں پر شہریوں کو ریلیف فراہم کیا گیا ان میں جائیدادوں کی منتقلی و کمرشلائزیشن کی منظوری، وراثتی انتقالات، عدالتی ڈگریوں کی تعمیل، ٹان پلاننگ رپورٹس، اونرشپ سرٹیفکیٹس اور مختلف این او سی کے اجرا، عمارتی نقشہ جات کی منظوری اور پرائیویٹ ہاسنگ سکیموں سے متعلقہ امور سمیت دیگر دفتری کام شامل ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے ہدایت کی کہ ون ونڈو کانٹر پر شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اور درخواستوں کو غیر ضروری تاخیر کے بغیر نمٹانے کے لیے موثراقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے لیے آسان، شفاف اور تیز رفتار سروس ڈیلیوری ایف ڈی اے کی اولین ترجیح ہے، لہذا تمام متعلقہ شعبے اپنی کارکردگی مزید بہتر بنائیں اور زیرِ کارروائی درخواستوں کو مقررہ مدت کے اندر نمٹانے پر خصوصی توجہ دی جائے۔ اجلاس میں چیف انجینئر مہر ایوب، ڈائریکٹر آئی ٹی یاسر اعجاز چٹھہ، ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ جنید حسن منج، ڈائریکٹرز ٹان پلاننگ اسما محسن، افنان سعید سندھو، ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی عبداللہ نور اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں