شہری 90ہزار کے چالان ہونے پر عدالت پہنچ گیا

لاہور( بیوروچیف)لاہور میں موٹرسائیکل سوار کے 90ہزار روپے کے ای چالان ہونے پر معاملہ ہائیکورٹ پہنچ گیا۔ عدالت نے سی ٹی او کو درخواست گزار کو سن فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی ۔لاہورہائیکورٹ میں 90ہزار کے ای چالان کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ وہ ٹی بی کا مریض ہے ،ہیلمٹ پہننے سے سانس میں دشواری ہوتی ہے، ہیلمنٹ نہ پہننے کے باعث 90ہزار کے چالان ہوگئے۔جسٹس عبہر گل خان نے ریمارکس دیئے کہ آپ نے چالانوں کے خلاف آئینی درخواست کیسے دائر کردی، چالانوں کے لیے ہمارے سپیشل مجسٹریٹ موجود ہیں وہاں کیوں نہیں گئے ۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ وہاں الگ الگ چالان کو چیلنج کرنا پڑنا ہے ۔استدعا ہے کہ درخواست بیمار ہے اور غریب بھی ہے ،عدالت ریلیف دے دے ۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ آپ کی باتیں ٹھیک ہیں مگر جو چیز قانون میں موجود ہی نہیں وہ کیسے دوں ؟ ۔ عدالت نے سی ٹی او کو درخواست گزار کو سن کر فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں