جھنگ روڈ لیاقت آباد میں گرینڈ آپریشن،پختہ تجاوزات مسمار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ، کمشنر عمران حامد شیخ ڈپٹی کمشنرنعمان صدیق کی ہدایت پر ڈپٹی چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن عظمت فردوس نے انکروچمنٹ ٹیم کے ہمراہ جھنگ روڈ لیاقت آباد میں گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے پختہ تجاوزات کو مسمار کر دیا اور گزر گاہوں کو آمدورفت کیلئے کلیئر کر دیا، تفصیل کے مطابق ڈپٹی چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن فیصل آباد عظمت فردوس نے انکروچمنٹ ٹیم کے ہمراہ جھنگ روڈ، لیاقت آباد میںگرینڈ آپریشن کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں کے باہر پختہ تھڑوں اور دیواروں کو ہیوی مشینری کیساتھ مسمار کر دیا،اس کے ساتھ شہر کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کرتے ہوئے دکانوں کے باہر پڑا ہوا سامان قبضہ میں لے لیا۔ انہوں نے کہا کہ شہری گھروں کے باہر سرکاری اراضی پر تھڑے، گیراج ، باتھ رومز اور دیگر تجاوزات کو فوری ختم کر دیں اور دکاندار فٹ پاتھ پیدل چلنے والوں کیلئے خالی رکھیں تاکہ شہریوں کو گذرنے میں آسانی ہو ، اگر کسی نے دوبارہ تجاوزات کیں تو اس کے خلاف مزحد سخت ایکشن لیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں