نیویارک (سپورٹس نیوز) فلوریڈا سٹیٹ یونیورسٹی کے 22سالہ گولفر جیک وہیلی 1911 کے بعد سے یو ایس امیچور چیمپئن شپ جیتنے والے صرف دوسرے انگلش کھلاڑی بن گئے ہیں۔بی بی سی کے مطابق جیک وہیلی نے میرین میں کھیلے گئے فائنل مقابلے میں امریکی حریف جے لینگ جونیئر کو 3-4 سے شکست دی۔ اس تاریخی کامیابی کے بعد 22 سالہ جیک وہیلی نے 2027 میں سینٹ اینڈریوز میں ہونے والے ماسٹرز، یو ایس اوپن اور دی اوپن کے لیے بھی براہ راست کوالیفائی کر لیا ہے۔ڈونکاسٹر سے تعلق رکھنے والے جیک وہیلی نے عالمگیر امیچور رینکنگ میں اپنے سے 67 درجے اوپر موجود اور ورلڈ نمبر 23 جے لینگ جونیئر کے خلاف زبردست واپسی کی۔ 36 ہولز کے اس فائنل میں ابتدائی 18 ہولز کے بعد جیک وہیلی 2 ہولز سے پیچھے تھے، تاہم انہوں نے دوسرے رانڈ کے دوسرے اور تیسرے ہول پر مسلسل برڈیز بناتے ہوئے مسلسل 4 ہولز جیتے۔پنسلوانیا میں تیز بارش کے دوران مقابلے میں دونوں کھلاڑیوں نے اگلے چھ میں سے دو دو ہولز جیتے




