حاجی یعقوب انصاری کی وفات پر اظہار تعزیت

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پیپلز لیبر بیورو فیصل آباد کے جنرل سیکرٹری حاجی یعقوب انصاری کی وفات پر چوھدری منظور احمد کی جانب سے دکھ اور افسوس کا اظہار۔ پیپلز لیبر بیورو پاکستان کے انچارج اور پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما چوھدری منظور احمد نے پیپلز لیبر بیورو فیصل آباد کے جنرل سیکرٹری حاجی یعقوب انصاری کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حاجی یعقوب انصاری کے انتقال سے محنت کش طبقہ ایک مخلص اور بیلوث قائد سے محروم ہو گیا ھے یعقوب انصاری کا بچھڑنا نہ صرف ان کے خاندان کیلئے بلکہ پیپلز لیبر بیورو کیلئے بہت بڑا نقصان ھے مرحوم نے اپنی زندگی مزدور اور محنت کش طبقے کی فلاح و بہبود کیلئے وقف کر رکھی تھی۔دریں اثنا پیپلز لیبر بیورو سنٹرل پنجاب کے صدر سید نذر حسین شاہ، جنرل سیکرٹری ساجد محمود گجر اور صوبائی سیکرٹری اطلاعات سجاد حسین ساجد نے بھی حاجی یعقوب انصاری کی رحلت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں پیپلز لیبر بیورو کی قیادت اور کارکن سوگوار خاندان کے ساتھ ہیں، اپنے ایک مشترکہ بیان میں پیپلز لیبر بیورو کے قائدین نے کہا کہ مرحوم فیصل آباد کے محنت کشوں کی توانا آواز تھے ان کی وفات سے صوبہ پنجاب ایک مخلص مزدور راہنما سے محروم ہو گیا ہے۔ اللہ تعالی مرحوم حاجی یعقوب انصاری کے درجات بلند کرے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں