حالات کے ستائے ستھرا پنجاب کے ورکر سمیت2افراد نے خودکشی کرلی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) موبائل فون کی قسط ادا نہ کرنے پر ستھرا پنجاب کے ورکر نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی’ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ تفصیل کے مطابق ملت ٹائون کے علاقہ شمس آباد گلی نمبر1 کے رہائشی 40سالہ وسیم مسیح ولد رنجا مسیح تین بچوں کا باپ اور کرائے کے مکان میں رہتا تھا اور ستھراپنجاب میں سنٹری ورکر کے طور پر کام کرتا تھا۔ کچھ عرصہ قبل اس نے موبائل فون قسطوں پر لیا لیکن وہ اس کی قسطیں ادا نہ کر سکا۔ دکاندار نے رقم ادا کرنے کا کہا تھا تو اس نے دل برداشتہ ہو کر گلے میں پھندا ڈال کر چھت والے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔دریں ثنائ۔فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) گھریلو جھگڑے پر نوجوان نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی’ ڈجکوٹ پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ 263 رب کے رہائشی 23 سالہ ساہ زیب کا گھر میں جھگڑا رہتا تھا اور اسکی اہلیہ ناراض ہو کر میکے چلی گئی اور واپس نہ آئی۔ شاہ زیب نے اسکو منانے اور راضی کرنے کی کوشش کی لیکن وہ رضامند نہ ہوئی تو شاہ زیب نے گلے میں پھندا ڈال کر چھت سے لٹک گیا جس پر اہل خانہ نے دیکھا تو اس کی نعش چھت سے لٹک رہی تھی جس پر پولیس کو اطلاع کی تو ڈجکوٹ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں