فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) حالات کے ستائے نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی’ ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ 216 رب کے رہائشی 24 سالہ امتیاز علی ولد ممتاز احمد بے روزگاری کی وجہ سے پریشان تھا جسکی وجہ سے اس کا گھر والوں سے اکثر جھگڑا رہتا تھا، گزشتہ روز بھی کسی بات پر اس کا گھر والوں سے دوبارہ جھگڑا ہو گیا تو اس نے دل برداشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں تو حالت غیر ہونے پر ہسپتال لایا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اس کا معدہ واش کر کے جان بچانے کی سرتوڑ کوشش کی لیکن وہ دوران علاج زندگی کی بازی ہار گیا، ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔نوجوان کی خودکشی کے افسوس ناک واقعہ پر لواحقین شدت غم سے نڈھال نظر آئے جبکہ علاقہ کی فضاء سوگوارہو گئی۔




