حالات کے ستائے نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) حالات کے ستائے نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی’ ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ 108 گ ب کے رہائشی 17سالہ حسن ولد طالب حسین کا کسی بات پر گھر والوں سے جھگڑا ہو گیا تو والدین نے ڈانٹ پلائی جس پر حسن نے گھر والوں کے رویہ سے دل برداشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں، جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کا معدہ واش کر کے جان بچانے کی سرتوڑ کوشش کی لیکن وہ دوران علاج زندگی کی بازی ہار گیا، تاہم ضروری کارروائی کے بعد لواحقین نعش لیکر اپنے آبائی گائوں روانہ ہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں