فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)حالات کے ستائے نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی، ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی، بتایا جاتا ہے کہ سمندری کے رہائشی 27سالہ سلیم ولد نبی احمد کچھ عرصہ سے بیروزگار تھا اورآئے روز گھر والوں سے جھگڑا رہتا تھا ، گزشتہ روز بھی کسی بات پر گھر والوں سے جھگڑا ہوا تو اس نے دلبرداشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں، جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کا معدہ واش کرتے ہوئے جان بچانے کی سر توڑ کوششیں کی لیکن دوران علاج وہ زندگی کی بازی ہار گیا، جس پر ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی۔




