فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) ناظم اعلی مرکزی جمعیت اہلحد یث پاکستان علامہ عبدالرشید حجاز ی اور خالد محمود اعظم آبادی نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی جا نب حوثی باغیو ں اور اغیار کے بار بار ڈرون حملے مذ مت کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب و حرمین شریفین کی سلامتی حکومت و افواج پاکستان کی اولین ترجیح ہے کیونکہ حرمین شریفین کا تحفظ و دفاع ہمارے ایمان کا حصہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یمن کے حوثی باغی ہوں یا پھر فتنہ الہندوستان و فتنہ الخوارج یہ سب شیطانی ٹولہ ہے جو کہ بد امنی پھیلا کر ہماری قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں ۔ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستا ن حرمین شریفین کے تحفظ و دفاع اور قومی سا لمیت کیلئے آخری حد تک جانے کو تیار ہے ۔ علا مہ عبدالرشید حجازی کا کہنا تھا کہ حوثی ملیشیا کی طرف سے مقدس مقامات اور شہری آبادیوں کو نشانہ بنانے کی یہ مذموم کوششیں انسانی اقدار اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے ۔




