پاکستان اور آسیان میں ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کے مواقع موجود ہیں

اسلام آباد (بیوروچیف) سیکریٹری جنرل آسیان کہتے ہیں پاکستان اور آسیان میں تعاون مختلف شعبوں میں مزید بڑھانے کے وسیع مواقع ہیں، تجارت ،سرمایہ کاری اور معاشی ترقی میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔سیکریٹری جنرل آسیان ڈاکٹر کا کم ہورن کا کہنا ہے کہ عوامی روابط،ثقافتی تبادلوں اور نجی شعبوں کی ترقی میں تعاون کو فروغ دیا جاسکتا ہے، پاکستان اور آسیان میں سائنس ،ٹیکنالوجی، جدت کے شعبوں میں تعاون کے مواقع موجود ہیں، توانائی ،غذائی تحفظ اور بحری سلامتی کے شعبے پاکستان کیساتھ تعاون کے خواہاں ہیں، پاکستان کیساتھ سائبر سکیورٹی، سیاحت او ر انسانی ترقی میں تعاون بڑھایا جاسکتا ہے، پاکستان کیساتھ اسمارٹ سٹیز ،پائیدا ر ترقی ، ڈیجیٹل تبدیلی کے شعبوں میں تعاون کے خواہاں ہیں۔ سیکریٹری جنرل آسیان ڈاکٹر کا کم ہورن کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آسیان میں سیکٹرل ڈائیلاگ شراک داری 1993میں قائم ہوئی، پاکستان آسیان کیساتھ تعاون کیلئے دستیاب فریم ورک سے فائدہ اٹھائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں