حضرت خواجہ ذوالفقار احمد شاہ کا عرس مبارک7مئی کو ہو گا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سجادہ نشین آستانہ عالیہ اجمیر شریف حضر ت خواجہ سید ذوالفقار احمد چشتی معینی اجمیری کا سالانہ عرس مبارک مورخہ7مئی 2025بروز بدھ بمطابق 9ذیقعد بمقام چشتی دربار نزد درگاہ حضرت نور شاہ ولی پکی ماڑی میں عقیدت و احترام سے انعقاد پذیر ہو گا۔تقریبات عرس کی صدارت خواجہ سید ذوالوقار احمد چشتی اجمیری کریں گے جبکہ خواجہ حافظ سید شفقات احمد چشتی معینی اجمیری اور خواجہ سید عبد معین چشتی اجمیری مہمان خصوصی ہونگے، تقریبات عرس کا آغاز 4بجے شام قرآن خوانی سے ہو گا۔ حضر ت خواجہ سید ذوالفقار احمد چشتی معینی اجمیری کے مزار اقدس پر رسم چادر پوشی اور دعا ہو گی۔ نماز عصر کے بعد تلاوت قرآن مجید سے محفل پاک کا آغاز ہو گا۔ نماز عصر کے بعد تلاوت قرآن مجید سے محفل پاک کا آغاز ہو گا بحضور سرور کونین ۖ نذرانہ نعت پیش کیا جائے گا۔ پھرمحفل سماع ہو گی۔ محفل سماع کے بعد محفل ختم شریف ہو گی اوراجتماعی اختتامی دعا ہو گی جس کے ساتھ ہی تقریبات عرس اختتام پذیر ہونگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں