لاہور (شوبز نیوز) عینک والا جن کے رائٹر حفیظ طاہر بغیر اجازت اس کے اینیمیٹڈ ری بوٹ ورژن بنانے پر غصے میں آ گئے، انہوں نے قانونی کارروائی کا بھی اشارہ دے دیا۔ پاکستان ٹیلی وژن کا مقبول اور کلاسک ڈرامہ عینک والا جن کئی نسلوں کی یادوں کا حصہ رہا ہے، ڈرامے نے بچوں کے ساتھ ساتھ بڑوں میں بھی غیر معمولی مقبولیت حاصل کی اور اس کے نشر ہونے کا ناظرین بے صبری سے انتظار کیا کرتے تھے، ڈرامے کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ معاشرے کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد اس کے مداح تھے۔




