حوثیوں کا سعودیہ پرمیزائل حملہ،12افرا د جاں بحق

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر رواں ہفتے ہونے والے تیسرے حملے میں کم از کم12افراد جاں بحق اور309زخمی ہو گئے۔سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق حملے میں جاں بحق ہونے والوں میں4سعودی شہری’2بنگلہ دیشی اور امریکا، مصر، اردن، شام، فلسطین اور سوڈان کا ایک، ایک شہری شامل ہے۔رائٹرز کے مطابق حملے کی فوری طور پر کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم ایران کے حمایت یافتہ یمنی حوثی باغی رواں ہفتے سعودی عرب پر ہونے والے پہلے 2 حملوں کی ذمہ داری قبول کر چکے ہیں۔سعودی عرب کے حکام کو خدشہ ہے کہ اموات کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے کیونکہ بعض زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔عینی شاہدین کے مطابق ایئرپورٹ کے اندر دھماکے کے بعد متعدد افراد زخمی حالت میں زمین پر پڑے دکھائی دیے جبکہ درجنوں ایمبولینسز زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے کیلئے پہنچیں۔ایک زخمی مسافر نے بتایا کہ اس نے ایئرپورٹ کے باہر آسمان پر ایک چیز کو تیزی سے گزرتے دیکھا، جس کے بعد روانگی کے ایک دروازے کے قریب چھت کا کچھ حصہ گر گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں