حکومتی دعوؤں کے برعکس بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) حکومتی دعوئوں کے باوجود فیصل آباد میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری’ شدید گرمی کے باعث شہری بلبلا اُٹھے’ بجلی کی بار بار بندش سے شہریوں کی الیکٹرونکس کی قیمتی اشیاء خراب ہونے لگیں۔ تفصیل کے مطابق وفاقی وزیر توانائی اویس احمد لغاری نے دعویٰ کیا تھا کہ ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر دیا گیا۔ ایران امریکہ جنگ کے باعث ایل پی جی گیس کی کمی اور پن بجلی میں کمی کی وجہ سے گزشتہ ماہ اپریل میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ آگ بجلی کی کمی کو پورا کرنے کیلئے ڈیزل یا فرنس آئل استعمال کیا جاتا تو بجلی کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ہونا تھا اور اس کا بوجھ بھی صارفین پر پڑتا تھا اور اب پن بجلی کی پیداوار بڑھ کر تقریباً 6ہزار میگاواٹ تک پہنچ چکی ہے جس کے بعد ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کو ختم کر دیا ہے۔ تاہم اس کے برعکس فیسکو کی جانب سے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے اور شہروں سمیت دیہاتوں میں کئی کئی گھنٹے بجلی بند رہتی ہے اور شدید گرمی کے باعث بالخصوص بوڑھے اور بچوں کا برا حال ہو گیا اور کاروبار زندگی بھی مفلوج ہو کر رہ گیا۔ تاجر برادری کا کہنا ہے کہ ایک طرف حکومت نے سمارٹ لاک ڈائون کرتے ہوئے رات 8 بجے مارکیٹیں اور بازار بند کروا رہی ہے تو دوسری طرف بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں