حکومتی دعوے ٹُھس،ٹرانسپورٹ کرایے کم نہ ہوسکے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2222روپے فی لیٹر کمی کے باوجود ٹرانسپورٹروں کی ڈھٹائی برقرار، پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی نہ ہو سکی، مسافروں کے ساتھ جھگڑے معمول بن گئے،کرایوں میں کمی کیلئے حکومتی دعویٰ رپورٹ کرنے کیلئے بھر پور اقدامات اٹھائے جائیں، عوامی حلقوں کا پر زور مطالبہ، تفصیل کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بائیس روپے فی لیٹر کمی کی گئی جس پر حکومت نے دعویٰ کیا تھا کہ اب پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی کمی ہو گی مگر اب تک ایسا نہ ہو سکا، بسوں ، ویگنوں اور رکشوں میں سفر کرنیوالے لوگوں سے من مرضی کے کرایے وصول کیے جا رہے ہیں، عوامی حلقوں نے اس صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کے حکومتی دعوے کو پورا کیا جائے، حکومت نیا کرایہ نامہ مقرر کرے جسے ویگنوں، بسوں اور رکشوں میں آویزاں کروایا جائے اور اس پر عملدرآمد کیلئے بھر پور اقدامات اٹھائے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں