فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)کاروباری شخصیت چوہدری افضل گجر’ چوہدری نبیل افضل گجر اور چوہدری عمار گجرکی طرف سے افطار ڈنر دیا گیا’ افطار ڈنر میں سابق ایم این اے حاجی محمد اکرم انصاری’ ممبر اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان حافظ محمد امجد’ سابق ایم پی ایز شیخ اعجاز احمد’ چوہدری فقیر حسین ڈوگر’ چوہدری ریاض گجر’ چوہدری پرویز اقبال کموکا’ عابد ظفر’ چوہدری اعظم مجید گجر’ رانا عثمان منج’ رانا علی عابد ایڈووکیٹ’ ککو گجر’ چوہدری زاہد گجر’ رانا ریاض’ میاں کاشف’ میاں عابد’ چوہدری آفتاب کٹاریہ سمیت کاروباری’ سیاسی و مذہبی’علماء و مشائخ اور اہلیان علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی’ افطار ڈنر کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سابق ایم این اے حاجی محمد اکرم انصاری’ ممبر اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان حافظ محمد امجد’ سابق ایم پی ایز شیخ اعجاز احمد’ چوہدری فقیر احمد ڈوگر’ چوہدری ریاض گجر’ چوہدری پرویز اقبال کموکا و دیگر مقررین نے کہا کہ ملک کی باگ دوڑ محب وطن لیڈر میاں نواز شریف’ میاں شہباز شریف کے ہاتھ میں ہے اور ان کی قیادت میں پاکستان ہر شعبے میں ترقی کر رہا ہے’ بیرونی سرمایہ کار پاکستان کا رخ کر رہے ہیں اور پاکستان آہستہ آہستہ اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہے مگر بعض اندرونی اور بیرونی قوتیں پاکستان کو پھلتا پھولتا نہیں دیکھنا چاہتی انشاء اللہ وہ ناکام ہو جائیں گے کروڑوں عوام کے مینڈیٹ سے آئی ہوئی حکومت اپنے پانچ سال پورے کرے گی’ میاں محمد نواز شریف اور وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے مضبوط پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہے اور تیز رفتار تعمیروترقی کے ہداف حاصل کئے جا رہے ہیں’ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی راہ میں روڑے اٹکانے والوں کا انجام قریب ہے’ میزبان چوہدری افضل گجر’ چوہدری نبیل افضل گجر نے آنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کہا کہ روزہ داروں کیلئے افطار ڈنر کا اہتمام کرنے کا مقصد قرب الٰہی حاصل کرنا ہے’ روزہ قرب الٰہی کا بہترین ذریعہ اور تقویٰ کا دوسرا نام ہے’ روزہ کا اجر خود اللہ تعالیٰ نے دینے کا وعدہ کیا ہے’ لہٰذا ہمیں چاہئے کہ اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے ماہ صیام کے احترام کے ساتھ ساتھ انسانیت کی زیادہ سے زیادہ خدمت کرکے ماہ صیام کا اصل مقصد حاصل کریں۔ انہوںنے کہا کہ روزہ گناہوں سے بچنے کیلئے ڈھال ہے’ جب تک آپ روزے کی حالت میں ہوں گے اللہ تعالیٰ کی رحمتیں لوٹتے رہتے ہیں۔ مقررین نے کہا کہ ہمیں روزہ داروں کی خدمت اور افطاری کا اہتمام خالصتاً اللہ تعالیٰ کی رضا اور خوشنودی کیلئے کرنا چاہئے اور ہمارا پہلااور آخری مقصد دکھی انسانیت کی فلاح وبہبود کیلئے کام کرناہونا چاہئے۔ انہوںنے کہاکہ رمضان المبارک امت کیلئے رحمت و برکت کا باعث ہے اور نیکیوں کا موسم بہار ہے۔ حضورۖ نے اسے صبر’ ہمدردی اور غمخواری کا مہینہ قرار دیا۔




