حکومت آٹے کی قیمتو ں پر کنٹرول کرے، ذوالفقار شیخ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق ٹاون نائب ناظم جناح ٹاون ذوالفقار احمد شیخ نے آٹا اور سبزیاں مہنگی بیچنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوز عوام کی مشکلات سے فائدہ اٹھا رہے ہیں، ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے، ہزاروں لوگ سیلاب میں سب کچھ کھو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب منافع خوروں کی طرف سے آٹا اور سبزیاں بھی مہنگا کر دینا ظم ہے، آٹے کی قیمتوں میں اضافہ مصنوعی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں