حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کیلئے عملی اقدامات کئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری شفیق احمدگجر نے کہاہے کہ مرکزاورباالخصوص پنجا ب حکومت نے مہنگائی کم کرنے اور عوام کوزیادہ سے زیادہ ریلیف فرام کرنے میں عملی اقدامات کئے ہیں روزمرہ کی تمام اشیا سستی ہوچکی ہیں اس میں کوئی دوسری رائے نہیں تاہم ضروری ہے کہ آئندہ بجٹ میں بھی عوام اورانڈسٹری کوریلیف دیاجائے کسی قسم کی تکلیف نہ دی جائے۔بجلی گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں وسیع پیمانے پرکمی کی جائے عوام اورکاروباری طبقے پر پربوجھ ڈالنے کی بجائے ٹیکس نادہندگان کوٹیکس نیٹ میں لایاجائے توقومی خزانے میں اربوں روپے آسکتے ہیں۔ان کاکہناتھاکہ عوام کے لئے مہنگی بجلی بڑامسئلہ ہے7روپے40پیسے کاجوریلیف دیاگیاتھااس پربھی عمل درآمدنہیں ہوسکا اپریل اورمئی کے بلوں نے غریب عوام کی چیخیں نکال دی ہیں۔ انہوں کہاکہ کاروباری طبقے پرغیرضروری ٹیکسزختم اورانہیں بجلی وگیس سستی فراہم کی جائے توپیداواری لاگت کم ہوسکتی ہے جس سے معاشی استحکام بھی آئے گااورمزدورطبقہ بھی مزیدخوشحال ہوگا۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا پنجاب کو ماڈل صوبہ بنانے اور نوجوانوں کی تعلیم اور مالی خود مختاری کو ترجیحات میں شامل کرنامثبت سوچ ہے۔ ترقی کے ثمرات صوبے کے ہر حصے تک پہنچانے کی پالیسی بہرہے۔ انہوں نے کا کہ کسان کارڈ، مینارٹی کارڈ، راشن کارڈ، ہمت کارڈ، ایجوکیشن کارڈ بہترین اقدامات ہیں۔ ہونہار اسکالرشپ، لیپ ٹاپ سکیم اور الیکٹرک موٹرسائیکلیں پراجیکٹس سے طلبہ کے اطمینان میں اضافہ ہواہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں