حکومت کا ماحولیاتی اور زرعی ایمرجنسی کا فیصلہ بہتر ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری شفیق احمد گجر نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے ماحولیاتی اور زرعی ایمرجنسی کافیصلہ بہترہے مگر سیلاب کے متاثرین کو6ماہ تک یوٹیلیٹی بلزمعاف کر نیکی ضرورت ہے جن لوگوں کے گھراورسب کچھ پانی میں ڈوب گیاہے ان سے اخلاقی طور پر بھی یوٹیلیٹی بلز نہیں لینے چاہئیں- انکاکہناتھاکہ وزیراعظم کی طرف سے ماثرین کو صرف ایک ماہ کیلئے آ ئی ایم ایف کی اجازت سیریلیف ایک سوالیہ نشان ہے پاکستان ایک خود مختا ر ریاست ہے ایسے حالات میں متاثر ین کوغیر مشروط طورپر زیادہ سے زیادہ ریلیف ملناچاہئے-اگرچہ سیلاب ایک قدرتی آ فت ہے اس سے نجات حاصل کرنے کیلئے سب کواللہ تعا لی کے آ گے سجدہ ریز ہوکرگناہوں کی معافی مانگنی چاہئے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں