خاتون کے قاتل کو عمر قید’ 6لاکھ معاوضہ کی سزا کا حکم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج اسد اﷲ نے تھانہ رضاآباد کے قتل’ اغواء کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم ندیم اختر کو عمر قید اور مجموعی طور پر 6لاکھ جرمانہ ومعاوضہ ادا کرنے کا حکم سنا دیا۔ استغاثہ کے مطابق تھانہ رضاآباد کے علاقہ میں ملزم ندیم اختر سے ایک سال قبل آسیہ پروین زوجہ رضوان کو اغواء کر کے زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر خاتون کو قتل کر دیا تھا۔ جس پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے چالان مکمل کر کے عدالت بھجوایا تو دوران سماعت فاضل جج نے جرم ثابت ہونے پر مجرم کو عمر قید’ ایک لاکھ جرمانہ اور 5لاکھ روپے ہر متوفیہ کے ورثاء کو بطور معاوضہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں