فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چیف کمشنر ایف بی آر فیصل آباد ڈاکٹر شاہ محمد خان کا تبادلہ کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر شاہ محمد خان کو ایف بی آر ہیڈکوارٹرز میں بطور ممبر تعینات کر دیا گیا ہے۔ ان کی جگہ خالق فاروق میاں کو نیا چیف کمشنر ایف بی آر فیصل آباد تعینات کیا گیا ہے، جنہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔




