لاس اینجلس(شوبز نیوز)مائیکل جیکسن کی موت کے تقریبا 17 سال بعد 24 اپریل کو ان کے خاندان کی منظوری سے بننے والی پہلی باضابطہ بایوپک مائیکل دنیا بھر میں ریلیز ہو رہی ہے۔مائیکل کا ٹریلر نومبر 2025 میں ریلیز ہوا تو اسے 24 گھنٹوں میں 116 ملین مرتبہ دیکھا گیا، جو کسی بھی میوزک بایوپک کے لیے ایک ریکارڈ ہے۔جعفر جیکسن اس فلم میں لیڈ رول کر رہے ہیں جو مائیکل کے بھتیجے ہیں اور ان سے بہت زیادہ مشابہت رکھتے ہیں۔




