فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) عبدالحکیم ہیڈ سدھنائی کے قریب درکھانہ میں سیلاب کی وجہ سے ریلوے لائن کو شدید نقصان پہنچا۔ جسکی وجہ سے خانیوال اور فیصل آباد کے درمیان ٹرین سروس عارضی طور پر معطل ہے۔ پاکستان ایکسپریس’ شالیمار ایکسپریس’ ملت ایکسپریس’ رحمان بابا ایکسپریس کی سروس فیصل آباد سے معطل رہیگی۔جبکہ مذکورہ ٹرینیں راولپنڈی سے براستہ لاہور’ ساہیوال’ خانیوال روانہ ہونگی۔




